Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بلعین احتجاجی مارچ میں زخمی ہونے والی فلسطینی خاتون شہادت پا گئیں

palestine_foundation_pakistan_protest-palestinian-young-man1

مغربی کنارے کے وسطی ضلع رام اللہ کے مغربی گاؤں بلعین میں نسلی دیوار اور یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف ہونے والے گزشتہ روز کے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج سے جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والی 35 سالہ فلسطینی خاتون جام شہادت نوش کر گئیں۔ فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق بلعین گاؤں میں اسرائیل کی جانب سے تعمیر کی گئی نسلی دیوار کے خلاف ہفتہ وار احتجاجی مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، اشک آور گیس کے شیلوں کی بوچھاڑ سے فلسطینی خاتون شہری جواہر ابراہیم ابوحمہ شدید زخمی ہوگئی تھیں جنہیں رام اللہ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، تاہم مارچ پر برسائی گئی اشک آور گیس کی وجہ سے دم گھٹنے کی وجہ سے وہ بے ہوش تھیں اور آج علی الصبح تکلیف کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ فلسطین کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ ابو رحمہ باسم ابورحمہ کی بہن تھیں جو دوسال قبل اسی طرح کے احتجاجی مارچ میں شرکت کے دوران شہادت پا گئے تھے۔ گزشتہ روز ہونے والے مارچ پر اسرائیلی حملے میں چار فلسطینی رضا کار زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک کی حالت شدید خطرے میں تھی۔ اس کے علاوہ درجنوں افراد اشک آور گیس کے باعث دم گھٹنے سے شدید تکلیف میں مبتلا رہے۔ اسرائیل کی جانب سے ہر جمعہ کو نسلی دیوار کے خلاف کیے جانے والے احتجاجی مارچ کو جارحیت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ قابض اسرائیل کی طرف سے بلعین کے مقام پر پچھلے کئی سال سے نسلی امتیاز پر مبنی دیوار تعمیر کر رکھی ہے۔ دیوارکے ذریعے فسطینیوں کا سیکڑوں ایکڑ رقبہ ہتھیا لیا گیا ہے۔ فلسطینی شہری گذشتہ دو سال سے ہر جمعہ کے روز صہیونی نسلی دیوار اور یہودی آباد کاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan