مغربی کنارے میں تحریک فتح کی حکومت کے زیر کمانڈ عباس ملیشیا کے رہنماؤں کی جانب سے حماس قیادت کی ملک بدری کے دھمکیوں پر اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس فلسطینی مزاحمت کاروں اور رہنماؤں کے ساتھ اسرائیلی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دی جانے والی ان دھمکیوں کو گہری نظر سے دیکھ رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی کے باسیوں کو ان کی سرزمین سے محروم کرنے کی اسرائیلی پالیسی کسی صورت منظور نہیں۔