قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوب میں خان یونس کے مقام پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں. اسرائیلی فوج کے توپخانے سے کی گئی گولہ باری میں کئی راکٹ غیرآباد علاقے میں گرے . فلسطینی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان ادھم ابو سلیمہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض فوج نے جمعہ کو علی الصباح غزہ کے شمال اور جنوب میں دو مقامات پر بمباری کی. شمالی غزہ میں بیت لاھیا میں اور جنوب میں خان یونس میں گولہ باری کی.خان یونس میں کی گئی بمباری میں متعدد کسان زخمی ہوئے ہیں.زخمی کسان اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے. زخمیوں کو خان یونس کے ایک مرکزی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. بیت لاھیا میں کی گئی گولہ باری میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں. خیال رہے کہ جمعرات کو قابض فوج کے بیت لاھیا میں کی گئی گولہ باری سے ایک چرواہا شہید اور متعدد دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے.حالیہ دنوں میں صہیونی فوج کی جارحیت اور غزہ میں دہشت گردی میں اضافہ ہو گیا ہے