Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس نے کامیابیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی: الزھار

palestine_foundation_pakistan_dr-mahmoud-al-zahhar-a-member-of-hamase28099s-political-bureau18

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی شعبے کے رکن اور تنظیم کے مرکزی رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ حماس نے اپنے قیام کے 23 سال میں کامیابیوں کی ایک نئی ایک تاریخ رقم کی ہے. ان کا کہنا ہے کہ حماس کی تاسیس کے بعد سے اس کا ایک ایک دن کامیابیوں اور کامرانیوں کی زندہ مثال ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اردنی اخبار”السبیل” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حماس اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکی وہ لاعلمی اور غفلت کا شکار ہیں. حماس کے تئیسویں یوم تاسیس کے موقع پر عالم اسلام کے نام اپنے پیغام میں ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ ” میں دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں سے یہی مطالبہ کروں گا کہ وہ اپنے اپنے ملکوں کے عوام کو دشمن کے خلاف متحد کرنے کے لیے انہیں بیدار کریں”. ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمود الزھار کا کہنا تھا کہ حماس نے نہ صرف میدان جہاد اور تحریک آزادی کی راہ میں قربانیوں کی تابندہ مثالیں قائم کی ہیں بلکہ حکومت اور ملکی باگ ڈور کی ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے پوری کی ہیں. غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل نے پانچ سال سے معاشی ناکہ بندی کر رکھی ہے تاکہ حماس کی حکومت کو ناکام بنایا جا سکے لیکن حماس ہر طرح کے حالات کا پوری قوت اور جرات کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے. حماس نہیں بلکہ اس باب میں قابض اسرائیل ناکام ہوا ہے. معاشی ناکہ بندی سے پوری دنیا میں اسرائیل کو لعن طعن کا سامنا ہے جبکہ حماس کے ساتھ ہمدردی کے جذبات میں اضافہ ہوا ہے. ایک دوسرے سوال پر ڈاکٹر الذھارنے کہا کہ حماس جس مقصد کے لیے قائم کی گئی تھی خدا کے فضل و کرم سے وہ اپنی منزل اور اہداف کی طرف قدم بقدم بڑھ رہی ہے . وہ وقت دور نہیں جب حماس اپنے ایجنڈے کے مطابق اپنی منزل تک پہنچے گی اور فلسطین سے صہیونی تسلط کا مکمل خاتمہ ہو گا. اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری نام نہاد امن مذاکرات پر تنقید کرتے ہوئے حماس کے رہ نما نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی ایک بے مقصد اور فضول کام میں وقت ضائع کر رہی ہے. اسرائیل کو بات چیت کے ذریعے نہیں بلکہ عوامی مزاحمت کے ذریعے پسپا کیا جا سکتا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan