Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خالد مشعل کی امیرقطر سے ملاقات

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas-and-sheikh-hamad-bin-khalifa-qatari-emir1

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے امیر قطر شیخ حمد بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی ہے. خالد مشعل نے بدھ کے روز امیر قطر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی. اس دوران دونوں راہ نماٶں نے فلسطین کی موجودہ صورت حال، قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں یہودی آبادکاری کے تسلسل، مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی سازشوں اور فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان نام نہاد امن مذاکرات کی ناکامی سمیت تمام متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر امیر قطر نے حماس کے رہ نما کو یقین دلایا کہ ان کا ملک اور قطری عوام فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت جاری رکھیں گے. انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیل کی یہودی بستیوں کی تعمیر کی شدید مذمت کی اور صہیونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کر دے. دونوں رہنماٶں کے درمیان ہوئی ملاقات میں غزہ کی پانچ سال سے جاری معاشی ناکہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. امیر قطر نے کہا کہ وہ غزہ کے شہریوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan