Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکی اور کویتی وفود کی اسماعیل ھنیہ سےالگ الگ ملاقات

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister-mark-hambly-former-us-ambassador

غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کی آئینی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے غیر ملکی وفود کی ملاقاتوں میں تیزی آئی ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز سابق امریکی سفیر مارک ھمبلی کی سربراہی میں تھینک ٹینک کے ایک وفد نے غزہ وزیراعظم ہاٶس میں اساعیل ھنیہ سے ملاقات کی. ملاقات میں فلسطین اسرائیل مذکرات کی ناکامی ، غزہ کی معاشی ناکہ بندی، شہر کی تعمیر کی راہ میں حائل مشکلات، اسرائیل کی دراندازیوں ، ریاستی دہشت گردی، فلسطینیوں کےدرمیان مفاہمتی کوششوں اور اسرائیل کے ساتھ فائر بندی سمیت تمام دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں فلسطینی وزیراعظم کے ہمراہ حکومت کے اہم عہدیدار بھی موجود تھے. اس دوران امریکی وفد نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے تسلسل پر اسرائیل کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کو آمد و رفت کی ہرقسم کی سہولت فراہم کرے. بعد ازاں کویت کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے بھی فلسطینی وزیراعظم سے ملاقات کی. کویتی وفد نے ملاقات کے دوران یقین دلایا کہ وہ محصورین غزہ کی امداد کے ساتھ ساتھ شہر کی تعمیرنو کے کاموں میں بھی ان کےساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan