Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کی مشرقی نابلس میں انہدامی کارروائیاں

palestine_foundation_pakistan_demolishes-palestinian-homes-in-wb-by-israel

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے ضلع نابلس کے مشرقی علاقے طانا میں زرعی اراضی پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کے ایک خیمہ اور بچوں کا ایک سکول مسمار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک سال کے عرصے میں صہیونی فوج کا اس علاقے پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ شمالی مغربی کنارے میں ’’یہودی بستیوں‘‘ کے معاملات کے نگران غسان ڈگلس نے بتایا کہ درجنوں فوجی گاڑیوں نے علی الصبح طانا کے علاقے پر حملہ کر دیا، یہ علاقہ مشرقی نابلس کے گاؤں بیت فوریک سے 07 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ حملہ آوروں نے اس علاقے کو عسکری ممنوعہ علاقہ قرار دے دیا ہے۔ دگلس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس علاقے میں موجود حیوانات کی تربیت کی بارہ زرعی بیرکس کو منہدم کر دیا ہے۔ اسی طرح ریڈ کراس کی جانب سے فلسطینیوں کو دیا گیا کیمپ بھی ملیامیٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کا تین کمروں پر مشتمل ایک سکول بھی گرا دیا گیا۔ پچھلے چودہ ماہ میں اسرائیل نے اس علاقے کو دوسری مرتبہ منہدم کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan