اسرائیلی ریڈیو نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے مقبوضہ فلسطین کے شہرحیفا میں جبل کرمل میں لگنے والی آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہونے والی حیفا شہر کی صہیونی پولیس چیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ہے جس کے بعد ہولناک آتش زدگی میں ابھی تک ہلاک ہونے والے یہودیوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے. رپورٹ کے مطابق 52 سالہ کرنل اھوفا ٹومر کو حیفا میں “رامبام” اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور پیر کے روز انتقال کر گئی. رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے کئی دیگر اسرائیلی فوجی اور ، پولیس اہلکار اور طلبہ کی حالت بدستور تشویشناک ہے. ریڈیو رپورٹ کے مطابق حیفا پولیس چیف کا 90 فیصد جسم آگ میں جل گیا تھا جس پر اس کے علاج اور صحت کی بحالی کے لیے سرتوڑ کوششیں کی گئیں تاہم وہ جاں بر نہ ہوئی اور پیر کے روز ہلاک ہو گئی. خیال رہے کہ نامعلوم وجووہات کی بنا پر حیفا شہر میں جمعرات کے روز بھڑکنے والی آگ میں پچاس لاکھ کے قریب درخت جل گئے تھے جبکہ اسرائیل کو آتش زدگی سے 45 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے.