غزہ جنگ کے متعلق اقوام کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ رچرڈ گولڈ سٹون نے اپنی رپورٹ پر اسرائیلی تنقید کو مسترد کردیا- انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ قیام امن کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں- اس وقت قیام امن کے لئے کوئی کوششیں نہیں ہو رہی ہیں- اسرائیلی وزیرخارجہ خود اس طرح کی کوششوں کے خواہاں نہیں ہیں – واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ لائبرمین نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی طرف سے گولڈ سٹون رپورٹ کی منظوری مشرق وسطی میں جاری قیام امن کے عمل میں رکاوٹ بنے گی- رچرڈ گولڈ سٹون نے اسرائیل کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا اور سوال کیا کہ وہ قیام امن کے عمل کی بات کرتے ہیں وہ کہاں ہے- غزہ جنگ سے اسرائیل کا مقصد اہلیان غزہ کو اجتماعی سزا دینا تھا-