Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس جائیدادوں کی حفاظت، صبری کا تاریخی نقشے تیار کرنے کا اعلان

palestine_foundation_pakistan_sheikh-ekrema-sabri-the-head-of-the-higher-islamic-authority-and-aqsa-khatib-preacher3

مسجد اقصی کے خطیب اور سپریم اسلامک کمیٹی کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے سپریم اسلامک کمیٹی کی ذیلی ’’القدس ورثہ کمیٹی‘‘ کی جانب سے القدس شہر کے دو تفصیلی نقشوں کی تیاری اور سول پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔ شیخ صبری نے بتایا کہ پہلے نقشے میں القدس کے پرانے علاقے جبکہ دوسرے نقشے میں بیت المقدس کی تمام کالونیوں کو واضح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے ان نقشوں کی تیاری میں تمام تاریخی جگہوں کی تصدیق اور باریک بینی سے اصل ناموں پر انحصار کیا گیا ہے۔ جس سے کہا جا سکتا ہے کہ یہ نقشے کسی بھی طرح کے ملمع سازی اور غلطی سے پاک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان نقشوں کو 100 سنٹی میٹر لمبے اور 70 سنٹی میٹر چوڑے کاغذ پر پرنٹ کیا جائے گا اور اس نقشے کو تمام تعلیمی اداروں، ثقافتی مراکز اور نوجوانوں کی تنظیموں میں مفت تقسیم کیا جائے گا۔ شیخ صبری نے بتایا کہ ’’القدس ورثہ کمیٹی‘‘ دوسرے مرحلے میں تعارفی بینرز اور ایسی پلیٹیں تیار کرے گی جنہیں تمام تاریخی مقامات پر نصب کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan