Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

معافی مانگنے تک اسرائیل کو معاف نہیں کریں گے: ایردوان

palestine_foundation_pakistan_tayyip-erdogan-turkish-premier-recep19

ترکی کے وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو اس وقت تک بہتر نہیں کرے گا جب تک صہیونی ریاست کھلے سمندر میں ترکی کے نو شہریوں کے قتل عام پر معافی نہیں مانگ لیتا. ان کا کہنا تھا کہ استنبول یہ مطالبہ جاری رکھے گا کہ اسرائیل کھلے سمندر میں محصورین غزہ کی مدد کو جانے والے رضاکاروں کے خون سے سمندر کو کو پاک کرے. ایسااسی وقت ہو سکتا ہے جب اسرائیل ترکی سے باضابطہ طور پر معافی مانگے گا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فریڈم فلوٹیلا میں شامل مرمرہ جہاز پر صہیونی فوج کے حملے میں نو ترک رضاکاروں کی شہادت پر استنبول کے دو واضح مطالبات ہیں. اول اسرائیل ترکی سے ننگی جارحیت پر معافی مانگے اور دوسرا تمام شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو ھرجانہ ادا کرے. جب تک اسرائیل یہ دونوں مطالبات پورے نہیں کرے گا استنبول اس کی طرف بہتر تعلقات کے قیام کی طرف کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا. ترکی کے سویس شہر میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک وزیراعظم نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بہتری کی طرف لانا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے ناگزیر ہے کہ اسرائیل ہمارے دیرینہ مطالبات پورے کرے. فریڈم فلوٹیلا حملے پر معافی مانگے اور شہداء کے خون کا حساب دے. اس موقع پر ایردوان نے شمالی اسرائیل میں حیفا شہر میں گذشتہ ہفتے لگنے والی آگ بجھانے میں استنبول کی مدد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امدادی ٹیموں کے ساتھ دو ہیلی کاپٹروں کی فراہمی ترکی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی ہے. خیال رہے کہ سات ماہ قبل غزہ کے محصورین کے لیے امدادی سامان لے کر جانے والے یورپی امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا میں شامل ترکی کے بحری جہاز پر اسرائیلی چھاتہ بردار دستوں نے حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 09 ترک رضاکار شہید اور 50 سے زائد افردا د زخمی ہو گئے تھے. زخمیوں میں یورپی ممالک کے انسانی حقوق کے مندوبین بھی شامل تھے. واقعے کے بعد اسرائیل اور ترکی کے درمیان پہلے سے چلے آ رہے کشیدہ تعلقات میں مزید شدت آ گئی تھی. فریڈم فلوٹیلا پر صہیونی جارحیت ترکی اور تل ابیب کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر منتج ہوئی تھی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan