اسرائیلی فضائیہ نے امریکی فوج اور وزارت دفاع پینٹا گون کے تعاون سے مقبوضہ فلسطین میں بڑے پیمانے پر مشقیں شروع کردی ہیں- اسرائیلی ریڈیو کے مطابق یہ مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی – اسرائیلی اور امریکی فوج ایران ،شام ،لبنان یا غزہ سے میزائل حملوں کے دفاع کی مشقیں بھی کریں گی – مشقوں میں 1500 امریکی فوجیوں سمیت ہزاروں اسرائیلی فوجی شامل ہیں- اسرائیلی ریڈیو کے مطابق حکومت پڑوسی ممالک شام اور ایران کو وضاحتی خطوط لکھے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ یہ معمول کی مشقیں ہیں – ان کا جارحانہ مقصد نہیں ہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف کے مطابق ایران اور شام ان مشقوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں -فوجی مشقوں کے دوران اس امریکی رڈار کو بھی چالو کیا جائے گا جو اسرائیل میں بلیسٹک میزائل کے حملے کی وارننگ کے لیے نصب کیاگیاہے-