اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے اپنی ٹیم کو جبل کرمل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں حیفا میں جمعرات کے روز لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے جن ممالک نے تعاون کیا ان کا نام لے کرشکریہ ادا کیا. انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کا خصوصی تذکرہ کیا اور کہا کہ فلسطینی صدر نے اسرائیل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے اپنی فائر بریگیڈ اور شہری دفاع کی ٹیم بھیج کر قابل ستائش اقدام کیا ہے. اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے. فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرئیلی وزیراعظم نیتن یاھو اور صدر شمعون پیریز سے جبل کرمل میں لگنے والی آگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے.