مغربی کنارے میں اسرائیلی مقاصد کے حصول میں معاون کا کردار ادا کرنے والی فلسطینی انتظامیہ نے ہم وطنوں کے خلاف جاری پکڑ دھکڑ مہم جاری رکھتے ہوئے حماس کے مزید پانچ حامیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ ’’فتح‘‘ حکومت کے زیر انتظام ملیشیا نے تمام اضلاع میں کارروائیاں جاری رکھیں۔ واضح رہے کہ فلسطینی قوم ایک جانب اسرائیلی جارحیت کا شکار ہے تو دوسری جانب فلسطینیوں کے حقوق کی جدوجہد میں بڑی رکاوٹ فلسطینی قوم کے آپس میں اختلافات ہیں۔ غزہ میں حماس اور مغربی کنارے میں فتح کی حکومتیں قائم ہیں۔ فتح حکومت نے سکیورٹی تعاون کے نام پر اسرائیل فوج کی مدد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پورے مغربی کنارے میں حماس کے خلاف چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، سیکڑوں حماس کے کارکن مغربی کنارے کی عباس ملیشیا کے عقوبت خانوں میں قید و بند کی صعوبتیں صرف اس وجہ سے برداشت کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے فلسطینیوں کے مسلمہ حقوق سے دستبرداری سے انکار کر دیا ہے۔