Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی سام دشمن سازشوں اور دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں: الزھار

palestine_foundation_pakistan_dr-mahmoud-al-zahar4

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے مرکزی رہ نما اور سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو “سام دشمن” سمجھنے والے اور انہیں دھمکیاں دینے والے اپنے اعمال اور انسان دشمن سرگرمیوں کو دیکھیں. ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی سام دشمنی کے الزامات سے خوف زدہ نہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں فلسطین ان کا اپنا وطن ہے، جبکہ قابض صرف صہیونی اور یہودی ہیں جو سام دشمن پالیسیوں پرعمل پیرا ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر محمود الزھارنے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو غزہ میں اپنی کتاب “قوموں کے درمیان کوئی مستقبل نہیں” کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کیا. انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی اسماعیل بعقوب اور ابراھیم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور بنجمن نیتن یاھو اور دیگر یہودی روس، ہالینڈ اور ایتھوپیا سے آ کر فلسطین پر قابض ہوئے ہیں. یہودی ہم پر سام دشمنی کا الزام عائد کرنے کے بجائے اپنا شجرہ نسب بتائیں کہ وہ کس کی اولاد ہیں اور کہاں سے آ کر مسلط ہوئے ہیں. حماس کے رہ نما نے کہا کہ میں اپنے افکار و نظریات کا دفاع اور یہودیوں کےنظریات کا ابطال نہیں کر رہا. کیونکہ میں اچھی طرح جانتا ہوں فلسطینی حق پر ہیں اور یہودیوں کے تمام نظریات باطل ہیں. ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے اپنی کتاب کا آخری باب جیل میں تحریر کیا تاہم انہیں اس پر بھی فخر ہے کہ ابراھیم و اسماعیل علیھماالسلام کی اولاد ہیں اور فلسطین کے فرزند ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan