Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سلام فیاض کا اسرائیل سے کرمل آتش زدگی پر اظہار افسوس

palestine_foundation_pakistan_israeli-forest-fire-burnt-bus

مقبوضہ مغربی کنارے میں فتح کے غیر آئینی وزیراعظم نے قابض اسرائیل سے دوستی کا بھرم رکھتے ہوئے جمعرات کو حیفا شہر میں آتش زدگی اور چالیس کے قریب صہیونیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سلام فیاض نے اسرائیلی صدر شمعون پیریز کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہیں حیفا میں کرمل کے مقام پر ہولناک آتش زدگی اور چالیس کے لگ بھک قیدیوں کی ہلاکت پرافسوس ہے.سلام فیاض کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی مشکل کی اس گھڑی میں اسرائیل کے ساتھ ہے. خیال رہے کہ جمعرات کے روز مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ کے باعث کم ازکم 40 یہودی قیدی ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئےتھے .اسرائیلی ریڈیو کے مطابق آگ حیفا میں کرمل پہاڑوں کےآس پار جنگلوں میں مقامی وقت کے مطابق دن تین بجے لگی، جس کے دیکھتے ہی دیکھتے دو بڑے قصبوں “عصفیا” اور “ڈالیا الکرمل” کو اپنے لپیٹ میں لے لیا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حیفا میں اچانک لگنے والی آگ کے شعلے اسرائیل کی ایک بدنام زمانہ جیل “دامون” تک بھی پہنچے، جس سے جیل کا ایک حصہ بھی نذرآتش ہوا ہے. جیل درجنوں فلسطینی خواتین اور دیگر شہری قید تھے، اس کے علاوہ مختلف جرائم کے تحت گرفتاری کیے گئےصہیونیوں کو بھی اسی جیل میں رکھا گیا ہے.جیل میں فلسطینی خواتین اسیرات کی تعداد 15 بتائی جاتی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan