Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اریحا جیل کے نگران کی قیدیوں کی بھوک ہڑتال ختم نہ کرنے پر انہیں قتل کی دھمکی

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoner25

مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام قائم اریحا شہر کی ایک جیل میں قید خانے کے نگران اعلیٰ نے کہا ہے کہ قیدیوں سے طاقت کے زور پر بھوک ہڑتال ختم کرائے جائے گی اور قیدیوں نے ان کی بات نہ مانی تو بھوک ہڑتال توڑوانے کے لیے وہ حماس کے نصف قیدیوں کو قتل کر سکتے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اریحا جیل میں گذشتہ ہفتے قیدیوں نے جیل عملے کے ظالمانہ رویے اور اسیران کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال شروع کی تھی. یہ بھوک ہڑتال ایک فلسطینی قیدی نے اپنے اوپر ہونے والے وحشیانہ تشدد کے بعد شروع کی جس پر جیل کے تمام قیدیوں نےاس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا. برطانیہ میں عربوں کی انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم نے اریحا جیل کے ڈائریکٹر طارق الشرباتی کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں مسٹر شرباتی نے دھمکی دی ہے کہ اریحا جیل کے قیدیوں نے بھوک ہڑتال ختم نہ کی تو وہ ان پر طاقت کا استعمال کریں گے اور ان کی بات نہ مانی گئی تو حماس کے بیشتر قیدیوں کو قتل کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے. لندن میں قائم تنظیم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جیل کے ڈائریکٹر کا بیان نہایت افسوسناک ہے، جیل انتظامیہ قیدیوں کو ان کے مسلمہ حقوق کی فراہمی کے بجائے قتل کی دھمکیاں دے کر درندگی کا مظاہرہ کر رہی ہے. بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی طرف سے جیل عملے کے ظالمانہ رویے کےخلاف بھوک ہڑتال پر قیدیوں پر طاقت کے استعمال کا کوئی جواز نہیں. اریحا جیل میں قیدیوں پر بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے تشدد کیا گیا تو اس کے نہایت سنگین نتائج مرتب ہوں گے. انسانی حقوق کی تنظیم نے اریحا جیل میں قیدیوں کےساتھ ہونے والی بدسلوک کی تمام ترذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پرعائد کی. بیان میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی صرف مخالفین کی گرفتاریوں کے احکامات جاری کر رہی ہے گرفتار ہونے والے قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک سے واضح ہو گیا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ مخالفین سے سیاسی انتقام لے رہی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan