Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی مصالحت کے حوالے سے مصر کو معاہدے کی پابندی کرنی چاہیے: محمد نصر

mohammad-nasr اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی مصالحت کے خواہاں ہیں- حماس کے پولٹ بیورو کے رکن محمد نصر نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ حماس مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے- انہوں نے خبر رساں ایجنسی ’’القدس پریس‘‘ کو انٹرویو میں کہا کہ حماس مصر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے- انہوں نے کہا کہ مصر کو معلوم ہے کہ حماس نے ہی مذاکرات کی گاڑی کو پٹری پر لایا ہے- محمد نصر نے واضح کیا کہ مصر کی تجویز میں کچھ ایسی باتیں ہیں جن پر پہلے اتفاق نہیں ہوا- حماس چاہتی ہے کہ فلسطینی مصالحت کا معاہدہ انہی خطوط پر طے کیا جائے جن پر پہلے اتفاق کیا جا چکا ہے- حماس ان تمام امو رکی پابند ہے جس پر پہلے اتفاق کیا جا چکا ہے- مصری تجویز پر مذاکرات کے ذریعے معاملات طے ہو سکتے ہیں-محمد نصر نے انتخابات کے حوالے سے محمود عباس کے کسی انفرادی فیصلے کو مسترد کرنے کے حماس کے موقف کا اعادہ کیا ہے – انہوں نے کہا کہ محمود عباس شروع ہی سے مصالحت کے بغیر انتخابات کے انعقاد کیلئے کوشاں ہیں- محمد نصر نے کہا کہ حماس کا ہمارا موقف واضح ہے کہ انتخابات کا انعقاد فلسطینی جماعتوں کے رائے سے متفقہ طور پر کیا جائے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan