Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس کو گیلاد شالیت یاد ہے، فلسطینی قیدیوں کی کوئی فکر نہیں: برہوم

palestine_foundation_pakistan_fawzi-barhoum-a-hamas-spokesman10

اسلامی تحریک مزاحمت” حماس” کے ترجمان فوزی برھوم نے متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس کے اس مطالبے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے جس میں انہوں نے حماس اور فلسطینی مزاحمت کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں زیرحراست اسرائیلی جنگی قیدی گیلاد شالیت کو رہا کر دیں. حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محمود عباس جو خود فلسطینی قوم کی نمائندگی کا دعویٰ کرتےہیں لیکن جنگ اسرائیلی قیدیوں کی لڑ رہے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فوزی برھوم نے کہا کہ یہ امر کس قدر افسوسناک ہے کہ فلسطینی صدر کو ایک اسرائیلی قیدی گیلاد شالیت یاد ہے لیکن10 ہزار فلسطینی قیدی جو صہیونی عقوبت خانوں میں مقید ہیں ان کے بارے میں کوئی پرواہ نہیں. ایک سوال کے جواب میں حماس کے رہ نما نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے ترجیحات میں تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ فلسطینی صدر صرف اسرائیلی قیدی گیلاد شالیت کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں. ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حماس نے اسرائیلی قیدی کی رہائی کے لیے جو شرائط رکھی ہیں وہ پوری ہو جائیں تو ایک صہیونی سپاہی کو ایک دن بھی مزید قید میں نہیں رکھیں گے، تاہم مفت میں اسرائیلی فوجی کو رہا نہیں کیا جا سکتا. خیال رہے کہ منگل کو جرمن صدر کریسٹن وولف سے ملاقات کےبعد مقبوضہ بیت المقدس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں فلسطینی صدر نے حماس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی سپاہی گیلاد شالیت کو رہا کر دے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan