Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس میں مکانات مسماری پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں

palestine_foundation_pakistan_iof-clashes1

مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھاپہ خانے اور دو مکانات کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کیے جانے کے خلاف فلسطینی شہریوں اور یہودی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں ،جن میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق صہیونی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں مقبوضہ بیت المقدس کے مرکزی شہر عیسویہ میں اس وقت شروع ہوئیں جب قابض فوج نے دو مکانات کو غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ قرار دے کر انہیں بلڈوز کرنے کی کوشش کی. اس موقع پر مشتعل فلسطینیوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی. فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان پر پتھر پھینکے.
دوسری جانب قابض فوج اور پولیس نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی، ربڑ کی گولیاں چلائیں اور ان پر اشک آور گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعداد افراد زخمی ہوئے ہیں.
خیال رہے کہ قابض فوج نےمنگل کو عیسویہ میں 125 مربع میٹر پر پھیلے دو مکانات کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا تھا ، اس کے علاوہ اسی علاقے میں ایک فلسطینی شہری کے ملکیتی پریس کو بھی گرا دیا گیا جس سے پریس میں زیر طبع کتب سمیت بڑی مقدار میں لٹریچر تباہ ہو گیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan