Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القدس کے قدیم علاقے”عکا” سے تمام فلسطینی آبادی کو نکالنے کا صہیونی منصوبہ

palestine_foundation_pakistan_akka-palestine

مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینیوں کو نکال باہر کرنے کی صہیونی مہم پورے زور و شور سے جاری ہے. فلسطینی شہریوں کے ایک گروپ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت القدس کے قدیم ترین فلسطینی آبادی والے علاقے”عکا” سے تمام فلسطینی آبادی کو نکال باہر کرنے اور ان کی جگہ یہودیوں کو آباد کرنے کے ایک منصوبے پر غور کر رہی ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کےذرائع کے مطابق “عکا” شہر کے نمائندہ افراد پر مشتمل شہریوں نے ایک مشترکہ بیان میں بتایا ہے کہ عکا میں “عمیدار” نامی ایک صہیونی تعمیراتی کمپنی فلسطینیوں کو وہاں سے نکالنے اور ان کی جگہ یہودیوں کو لاکر آباد کرنے کے ایک منصوبے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے. اس کمپنی کی طرف سے شروع میں عکا کے شہریوں سے زمینیں خرید کرنے کی کوشش کی گئی تھی جو ناکام رہی اسکے بعد حکومت اور با اثر یہودیوں کے تعاون سے اس کمپنی نے اپنے طور پر کئی مقامات پر تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے.
مقامی شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی بلدیہ ایک منظم منصوبے کے تحت القدس کے اس قدیم حصے سے فلسطینی آبادی کا صفایا کرنا چاہتی ہے.
مقامی شہریوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہودیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی املاک پر یہودیوں کے قبضے اور انہیں وہاں سے نکل جانے پر مجبور کرنے کے منصوبوں کا سختی سے نوٹس لیں.
خیال رہے کہ عکا میں فلسطینی آبادی کی طرف سے یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب قابض اسرائیلی حکومت نے پورے مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کا عمل کئی گنا بڑھا دیا ہے. اسرائیلی تعمیراتی کمپنیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مرکزی علاقوں شیخ جراح اور سلوان میں اور مسجد اقصیٰ کے چاروں اطراف میں جنگی بنیادوں پر تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan