فلسطینی یونیورسٹی’’ النجاح ‘‘کے اسلامی گروپ نے گرفتاریوں کے باعث طلبہ یونین کے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا- ’’جامعہ نجاح ‘‘میں فلسطین المسلمہ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ طلبہ یونین کے انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے-اس کی وجہ عباس ملیشیا کی جانب سے طلبہ کی گرفتاریاں ہیں- فلسطین المسلمہ گروپ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے امیدواروں اور طلبہ کو کمپین سے روکا گیا ہے- عباس ملیشیا نے کلاس رومز میں دوران تعلیم طلبہ کر گرفتار کیا- ایسے حالات میں ان کیلیے انتخابات میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے-بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ طلبہ یونین انتخابات کے نام پر ڈرامہ رچایا گیا ہے-