فلسطین کے مسلمہ حقوق دستبرداری کے لیے تیار دکھائی دیتی مغربی کنارے کی فلسطینی انتظامیہ نے حماس کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے نابلس اور جنین کے اضلاع سے مزید 08 فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق نابلس میں عباس ملیشیا نے نجاح یونیورسٹی کو مسلسل نشانہ بنایا ہوا ہے۔ گزشتہ روز بھی اس یونیورسٹی کی حدود میں داخل ہو کر چار طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ فتح انتظامیہ کی زیرانتظام سراغ رساں ایجنسی کے اہلکاروں نے کلیہ شریعہ کے چوتھے سال کے طالب علم سالم عزازمہ یونیورسٹی کے پرانے کیمپس سے حراست میں لیا، انہیں اس سے قبل بھی پانچ ماہ کے لیے اریحا کی جیل میں رکھا جا چکا ہے۔ جنین سے صحافی احمد ابو الھیجا اور معتصم زاید کو یہ جانتے ہوئے بھی کہ انہیں پہلے بھی پکڑا جا چکا ہے دوبارہ یرغمال بنا لیا گیا۔