Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جنگ ہوئی تو اسرائیل کو عبرت ناک شکست ہو گی: حسن نصراللہ

palestine_foundation_pakistan_seyyed-hassan-nasrallah-hezbollah-secretary-general27

لبنان کی طاقت ور شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ شیخ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل بیروت میں قائم اقوام متحدہ رفیق حریری کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم ٹریبونل کے ذریعے لبنانی مزاحمت کو ختم کرنے اور لبنان کو ایک کمزور ریاست میں تبدیل کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ جنگ ہوئی تو قابض صہیونی دشمن کو اس کی سرزمین پر عبرت ناک شکست سے دوچار کیا جائے گا.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شیخ حسن نصراللہ نے اتوار کو بیروت کے نواح میں سید الشہہداء اکیڈمی کے زیراہتمام یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے اپنے پہلے سے ریکارڈ پیغام میں خطے میں اسرائیلی اقدامات اور بڑھتے اثر و رسوخ پر کڑی تنقید کی.
حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم اور پوری لبنانی قوم صہیونی دشمن کےخلاف سیہ پلائی ہوئی دیوار ہے. اسرائیلی لبنانی عوام اور حزب اللہ کے درمیان پھوٹ پیدا کر کے لبنان کو کمزور ریاست میں تبدیل کرنا چاہتا ہے.
شیخ حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ لبنانی نوجوانوں نے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے. لبنانی نوجوانوں نے علم ، تحقیق، سائنس و ٹیکنالوجی کے علوم کے حصول اور دشمن کے خلاف پوری قوت سے جنگ لڑنے اور نئے جنگی طریقہ کار سمیت ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں.
لبنان میں سابق وزیراعظم رفیق حریری کےقتل کی تحقیقا ت کے لیے سرگرم یوین ٹریبونل کے بارے میں حسن نصراللہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عدالت نے رفیق حریر کے قتل میں حزب اللہ کو ماخوذ کرنے کی کوشش کی تو اس کے منفی نتائج مرتب ہوں گے. ہمیں اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی بھی گمانی فیصلہ آنے سے قبل آپس میں اتحاد پیدا کرلینا چاہیے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan