Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی جیلروں کے اذیت ناک تشدد سے فلسطینی خاتون پر غشی کے دورے

palestine_foundation_pakistan_palestinian-female-prisoners4

قابض اسرائیلی فوج کی قیدیوں سے تفتیش کے لیے مخصوص یونٹ” نخشون” کے اہلکاروں نےمقبوضہ مغربی کنارے کی ایک جیل میں 22 سالہ فلسطینی لڑکی پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس سے اس کی حالت نہایت تشویشناک بتائی جاتی ہے. فلسطینی ذرائع سے مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ تفصیلات کے مطابق رملہ جیل میں زیرحراست 22 سالہ صمود حسن کراجہ پر درندہ صفت یہودی فوجیوں نے بہیمانہ انداز میں تشدد کیا ہے، دور ان تشدد اس کے جسم پر کئی گہرے زخم آئے ہیں جس سے اس کی حالت نہایت خطرے میں بتائی گئی ہے. ذرائع کے مطابق صمود کراجہ اس ماہ کے شروع میں دامون جیل میں تھی، جہاں سے اسے 08 نومبر کو عوفر جیل میں منتقل کیا گیا . بعدازاں عوفر سے اسے رملہ جیل میں لے جایا گیا ہے. جہاں قابض فوج کی قیدیوں پر ٹارچر میں مشہور بدنام زمانہ یونٹ” نخشون” کے اہلکاروں نے اس پر وحشیانہ تشدد کیا. تشدد کے دوران تمام تر اخلاقی اور قانونی حدودو کو پامال کرتے ہوئے اسے عریاں کر کے الٹا لٹکایا گیا اور پر تشدد کیا گیا ;. ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج نے تشدد کے دوران فلسطینی اسیرہ کا اس کے نقاب سے گلا گھونٹنے کی بھی کوشش کی ہے جبکہ زخموں سے چور جسم میں بجلی کے جھٹکے بھی لگائے گئے. جس کے باعث کراجہ گذشتہ چند روز میں کئی بار غشی کی کیفیت میں رہ چکی ہے. اس کے ہوش میں آتے ہیں صہیونی دہشت گرد دوبارہ تشدد شروع کر دیتے ہیں. دوسری جانب فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی لڑکی پر ہونے والے وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. انسانی حقوق کی کئی تنظیموں نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی لڑک پر وحشیانہ تشدد کا نوٹس لے. خیال رہے کہ صمود کراجہ کو قابض صہیونی فوجیوں نے کچھ عرصہ قبل مقبوضہ مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ قصبے الصفا سے گرفتار کیا تھا. اس پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی مدد کا الزام عائد کیا گیا ہے. دوسری جانب کم عمر فلسطینی لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی بے قصور ہے اور اس کا کسی مزاحمتی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan