یمن کی پارلمنٹ کے ایک رکن نے کہا ہےکہ بدھ کے دن الجوف علاقے میں عید غدیرکے جشن میں ہونے والے بم دھماکے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے ۔ شوقی عبدالرقیب القاضی نے شمالی یمن کے الجوف علاقے میں ہوے دہشتگردانہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت اس طرح کے اقدامات سے شیعہ سنی اختلاف پھیلانا چاہتےہیں۔ یادرہے بدھ کے دن یمن کے شمالی علاقے الجوف میں عید غدیر کے موقع پر جب جشن منایا جارہا تھا ایک کار بم دھماکہ ہوا تھا جسمیں تئيس افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوئےہیں۔