مقبوضہ مغربی کنارے میں عباس حکومت کی زیر انتظام ملیشیا نے حماس کے رہنماؤں اور حامیوں کے خلاف اپنی پکڑ دھکڑ مہم جاری رکھتے ہوئے نابلس، بیت لحم، رام اللہ سے مزید پانچ فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے جن میں یونیورسٹی کے دو طلبہ اور ایک نرس بھی شامل ہے۔. مقامی ذرائع نے بتایا کہ بیت لحم میں عباس ملیشیا نے بیت لحم یونیورسٹی کے دو طلبہ کے بارے میں یہ جانتے ہوئے کہ وہ اسرائیلی حراست میں رہ چکے ہیں انہیں گرفتار کر لیا۔ رام اللہ ضلع میں عباس ملیشیا نے ایک نرس میسم سلاودہ ’’ام سعید‘‘ کے گھر پر چھاپہ مار کر بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی اور گھر میں موجود ان کی رقم پر قبضہ کے ساتھ ساتھ ان کو بھی اغوا کر لیا، اس سے قبل مقامی حکومتوں کی وزارت نے انہیں سیاسی بنیادوں پر معطل بھی کر دیا تھا۔ نابلس سے وسام ملیطات نامی شہری کو اغوا کر لیا گیا