Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“فتح امریکی اور اسرائیلی مدد سے مغربی کنارے میں انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے”

mushir-masri11 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما مشیر المصری نے کہا ہے کہ فتح فلسطینی حالات خراب کرنے کیلئے کوشاں ہے-وہ مغربی کنارے میں امریکی اور اسرائیلی مدد سے انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے اور وہ مسئلہ فلسطین کا صفایا کرنے پر تلی ہوئی ہے- مشیر المصری نے سٹیلائیٹ چینل ’’القدس‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حماس انتخابات کے انعقاد کے لئے مناسب ماحول چاہتی ہے حماس چاہتی ہے کہ انتخابات شفاف ہوں- مشیر المصری نے کہا کہ حماس نے جب گزشتہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو فتح نے اس کو مسترد کر دیا- فتح نے ہی محمود عباس کی مدت صدارت کے خاتمے کے بعد صدارتی انتخابات کے انعقاد کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنی مدت صدات میں توسیع دینے کا حق دیا جو کہ غیر دستوری تھا- مشیر المصری نے ذکر کیا کہ فتح انتخابات کے انعقاد کے شیڈول کا اعلان نہیں کر سکتی- قومی مصالحتی معاہدے کے مطابق اختلافات کے خاتمے سے قبل انتخابات کے شیڈو ل کا یقین نہیں کیا جا سکتا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan