Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج کی افرادی قوت میں بڑھتی قلت پر شدید تشویش

palestine_foundation_pakistan_ehud-barak-israeli-war-minister18

اسرائیلی وزیردفاع ایہود باراک نے تسلیم کیا ہے کہ صہیونی فوج میں شہریوں کے بھرتی ہونے کا رجحان صفر ہو گیا ہے جبکہ فوج سے ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد کے بعد فوجی اہلکاروں کی افرادی قوت میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہو گئی ہے. بدھ کے روز بیت المقدس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ فوج میں افرادی قوت میں مسلسل قلت اور بھرتی کے رجحان کی کمی نہایت تشویشناک عوامل ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں آبادی پر کنٹرول کے باعث گذشتہ18 سال سے فوج میں بھرتی ہونے کے لیے جونواں کی شدید قلت ہے، جبکہ ملک میں موجود نوجوان طبقہ فوج میں خدمات انجام دینےکے لیے تیار نہیں. جبکہ دوسری طرف فوج سے نوجوان مسلسل ریٹائر ہو رہے ہیں جس سے فوجی افرادی قوت دن بدن کم ہو رہی ہے. ایک سوال کے جواب میں صہیونی وزیر کا کہنا تھا کہ فوج کے ادارے کو باقی رکھنے کے لیے اس میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی خدمات کی ضرورت ہے.انہوں نے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے سے اسرائیل کی لڑاکا یونٹوں میں بڑے پیمانے پرافرادی قوت اور لڑاکا فورس میں کمی آئی ہے. انہو نے یہودی نوجوانوں سے اپیل کی وہ فوج میں خدمات انجام دینے کو ترجیح دیں کیونکہ اسرائیل کے بقاء کے لیے ایک طاقت ور فوج کا ہمہ وقت ہونا ضرور ی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan