Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سلفیت، اسرائیلی فوج نے متعدد گھر مسمار کر دیے

palestine_foundation_pakistan_israeli-bulldozers3

اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور بلڈوزروں نے سلفیت میں گاؤں بنی حسان پر پر حملہ کر کے سیکڑوں اراضی کھود ڈالی اور متعدد مکانات بھی گرا دیے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ’’بئر ابو عمار‘‘ کے علاقے میں انہدامی کارروائیاں کی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک گھر میں موجود کسانوں پر حملہ کیا اور مقامی کسان تنظیم کے سبربراہ عبد الکریم ریان کو حراست میں لے لیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے دوران علاقے کے درجنوں نوجوان گھروں سے باہر نکل آئے اور اسرائیلی فوج کو کھدائیوں سے روکنے کے لیے اس پر شدید پتھراؤ بھی کیا۔ شہریوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گھروں کے مالکان کو کئی قبل گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے تھے۔ اسرائیل کا دعوی ہے کہ یہ اراضی صہیونی ریاست کی ملکیت ہیں اور ان علاقوں کو یہودی بستیوں کے توسیعی منصوبے میں استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی حالیہ جارحانہ کارروائیوں کا مقصد علاقے میں موجود پانی کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے، اسرائیل ان علاقوں پر قبضہ کر کے یہاں موجود پانی کے کنووں کو اپنے استعمال میں لانا چاہتا ہے تاکہ ارد گرد کے علاقوں کے فلسطینی بھی پانی سے محروم ہوکر ہجرت پر مجبور ہو جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan