Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

رام اللہ اتھارٹی کی پالیسیاں فلسطین کی داخلی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہو رہی ہیں: عزت رشق

palestine_foundation_pakistan_ezzet-al-resheq-political-bureau-member-of-hamas-movement16

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سلام فیاض کی سربراہی میں فتح کی غیرقانونی حکومت اور محمود عباس کی فلسطینی اتھارٹی کے پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے. انکا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی قوم دشمن پالیسیاں فلسطین کی داخلی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں.
دمشق میں میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں عزت رشق کا کہنا تھا کہ فلسطینی ملیشیا کے ہاتھوں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے اراکان کی بلاجواز گرفتاریاں، ان کے گھروں پر چھاپے، قیمتی اشیاء کی توڑ پھوڑ اور دیگر سامان کو قبضے میں لینا قوم دشمن سرگرمیوں کا حصہ ہے. حماس اس نوعیت کے عباس ملیشیا کے تمام اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے.
خیال رہے کہ اتوار اور پیر کو مقبوضہ مغربی کنارے سے عباس ملیشیا نے حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے ارکان کی بڑی تعداد کو حراست میں لے لیا ہے.حماس کےارکان کی گرفتاریوں کے ساتھ ان موبائل فون اور کمپیوٹر بھی قبضے میں لیے گئے ہیں.
رشق نے عباس ملیشیا کی جیند جیل میں مقید فلسطینی خاتون راہ نما تمام ابو سعود المعروفہ ام عامر اور ان کے شوہر کو فوری طور پر رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا. انہوں نے کہا کہ جنید جیل سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حماس سے تعلق کے الزام میں گرفتار تمام ابو سعود اور ان کے شوہر پر جیل میں وحشیانہ تشدد کیا گیا ہے. ان کی گرفتاری کے وقت ان کے گھر کی قیمتی اشیاء کو بھی قبضے میں لیا جا چکا ہے.
حماس کے رہ نما کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہو رہا کہ عباس ملیشیا نے فلسطینی مربیہ کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ہے بلکہ جب سے عباس ملیشیا نے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کا سلسلہ شروع کیا ہے محب وطن شہریوں کا عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ ملیشیا بے گناہ شہریوں کو گرفتار کر کے اسرائیل کی خوش نودی کے لیے انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے. جس سے فلسطینی شہریوں میں عباس ملیشیا کے خلاف سخت غم وغصہ کی فضاء پائی جا رہی ہے. ان کا کہنا تھا کہ عباس ملیشیا کے تمام اقدامات قوم دشمنی اور اسرائیل دوستی کا مظہر ہیں اور اس سے فلسطینی کی داخلی صورت حال مزید پیچیدہ ہو جائے گی.
فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے بارے میں عزت رشق کا کہنا تھا کہ محمود عباس اور فتح کا ایک گروہ مفاہمت کے لیے غیر سنجیدہ ہے، جس کی وجہ سے مفاہمت کا عمل تعطل کا شکار ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan