ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی ہر فورم پر مذمت کرے گا، اگر اسرائیل کو ترکی کی تنقید برداشت نہیں تو فلسطینی عوام پر مظالم بند کردے۔ ترکی کے سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ترکی اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات پر تنقید بھی نہ کرے یا اس پردانستہ طور پرخاموش رہے۔ ترک وزیراعظم نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے غزہ میں جنگ کے دوران کی گئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور گولڈ سٹون رپورٹ کی سفارشات کے تحت اقدامات کرے۔