ملیشیا کی عالمی تحریک انصاف کے نائب سربراہ عبداللہ الاحسان نے صیہونی حکومت کو دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی کا واضح مصداق قرار دیتے ہوئے کہا کہ عجیب بات ہے کہ ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن ہر روز مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق پامال کرنے والا اسرائیل انسانی حقوق کا دعویدار کہا جاتا ہے۔
ملیشیا کی عالمی تحریک انصاف کے نائب سربراہ عبداللہ الاحسان نے ایران میں جمہوریت کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عبداللہ الاحسان نے ایران میں انسانی حقوق کے بارے میں مغربی ممالک کا موقف دشمنانہ قرار دیا اور کہا کہ بعض مغربی ممالک ، خاص طور سے ، امریکہ ایران کی شبیہ بگاڑنا چاہتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مغربی ممالک ایران میں انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں مسائل کا شکار ہیں کہا کہ اس طرح کی تحقیقات میں یقینی طورپر انسانی حقوق سے متعلق اصل عوامل کو مد نظر نہیں رکھا جاتا بلکہ اکثر سیاسی مسائل اور ایران کے ساتھ مغرب کے مسائل کو ہی مد نظر رکھا جاتا ہے۔