تحریک حماس نے عزالدین قسام نے کی شہادت کی برسی کے موقع پر کہا ہےکہ استقامت و مزاحمت فلسطینی قوم کا حق ہے۔ المنار کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے عزالدین قسام کی شہادت کی پچھترویں برسی کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہےکہ جب تک صیہونی قبضہ ہے اور صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی شہید ہورہےہیں اور محاصرہ باقی ہے نیز اسلامی مقدسات کو یہودیت کے مظاہر میں تبدیل کیاجارہا ہے فلسطینی قوم کو استقامت و مزاحمت کرنے کا حق حاصل ہے۔ حماس نے ایک بار پھر شہداے فلسطین کے اصولوں پر پابند رہنے کی تاکید کی ۔