Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صیہونی حکومت کے دو سو جنگی مجرموں کے نام شائع

palestine_foundation_pakistan_iof-soldiers-during-gaza-war

غزہ پٹی پر کئے گئے حملے میں جنگی جرائم کے مرتکب صیہونی حکومت کے دوسو فوجی افسروں اور اہلکاروں کے نام انٹرنیٹ سائٹوں پر شائع ہوئے ہیں۔ فارس خبررساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ فیس بک سمیت مختلف انٹرنیٹ سائٹوں کی اطلاعات کے مطابق سنہ دو ہزار آٹھ کے اواخر میں غزہ پٹی پر ہونے والی بائيس روزہ جارحیت میں صیہونی حکومت کے یہ دو سو فوجی اہلکار اور افسران فلسطینیوں کے خلاف براہ راست غیرانسانی اور جنگي جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی فلسطینی اور بین الاقوامی تنظیموں نے عزہ پٹی میں جنگي جرائم کے ملزم صیہونی فوجی اہلکاروں اور افسروں پر مقدمہ چلانے کے لئے بین الاقوامی عدالت میں دسیوں درخواستیں دی تھیں۔ریچرڈ گولڈ اسٹون کی سربراہی والی اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں بھی آیا تھا کہ غزہ پر ہونے والی بائيس روزہ جارحیت میں اسرائيلی فوجیوں نے خاص طورپر عام شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ سنہ دو ہزار آٹھ کے اواخر میں غزہ پٹی پر ہونے والی صیہونی حکومت کی فوج کی بائيس روزہ جارحیت میں تقریبا” ڈیڑھ ہزار فلسطینی شہید اور پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی تھی۔ http://s242816488.onlinehome.us/criminals/

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan