اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے یمنی صدر علی عبداللہ صالح سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے یمنی رہ نما کو فلسطینی کی داخلی صورتحال بالخصوص فلسطینی تنظیموں کے درمیان مصالحت کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خالد مشعل کے علی عبد اللہ صالح ٹیلیفونک مذاکرات کے حوالے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ خبر میں بتایا ہے کہ اول الذکر نے یمنی صدر کو فلسطینی سیاست مِیں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ یمنی صدر نے اپنے ملک اور عوام کی اس موقف کا اعادہ کیا کہ جس پر کاربند رہتے ہوئے ان کا ملک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام دیکھنا چاہتا ہے۔ ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارلحکومت القدس ہو۔