Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ پر حملے کی صہیونی دھمکیاں نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں:اسماعیل ھنیہ

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister56

غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کی حکومت کے آئینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ پر حملوں کی دھمکیاں فلسطینی عوام اور مزاحمتی تنظیموں کے خلاف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کو غزہ میں اجتماعی شادی کی ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ توقع نہیں رکھتے کہ اسرائیل غزہ پر دوبارہ حملے کی حماقت کرے گا. سنہ 2008ء کے آخر میں غزہ پر مسلط جنگ کے نتائج کو ابھی تک بھگتا رہا ہے. ایک اور جنگ چھیڑنا اس کے بس کی بات نہیں. غزہ پر حملے کی تازہ دھمکیاں صرف فلسطینی عوام کا مورال کم کرنے اور نفسیاتی طور پر انہیں مرعوب رکھنے کی ایک چال ہے. انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کے بعد عالمی سطح پر قابض صہیونی ریاست کے جنگی جرائم کے لیے تیار کردہ تحقیقاتی رپورٹوں اور فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے بعد قابض ریاست کو دنیا میں منہ دکھانا بھی ممکن نہیں رہا. ایسے میں غزہ پر ایک اور جنگ چھیڑنا خارج ازامکان ہے. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیل فلسطینی عوام کے حوصلے پست کرنا چاہتا ہےلیکن فلسطینی قوم نے اپنے صبروثبات اور دلیرانہ حکمت عملی سے ثابت کیا ہے کہ دشمن اپنی اس طرح کی کسی چال میں کسی صورت میں بھی کامیاب نہیں ہو سکتا. اسرائیل کے فلسطینیوں کو معاشی ناکہ بندی کے ذریعے دبانے اور انہیں نفسیاتی طور پر مرعوب کرنے کی کوشش کی لیکن عالمی برادری اور فلسطینی عزم کے سامنے اسرائیل کی یہ سازش بھی دم توڑ گئی.انہوں نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کی یہ تقریب ہمارے لیے دو طرح کی خوشی کے مواقع فراہم کر رہی ہے. ایک تو یہ کہ فلسطینی عوام اسرائیلی مظالم کے سامنے پورے قد کے ساتھ کھڑے ہیں اور تمام تر مشکلات کو خندہ پیشیانی سے برداشت کرتے ہوئے عملا یہ ثابت کر رہے ہیں کہ اسرائیل کے مظالم ان سے خوشیاں نہیں چھین سکتے. ہمارے لیے دوسری خوشی کا موقع یہ ہے کہ آج رشتہ ازدواج کے بندھن میں شامل ہونے والے جوڑوں کے عزیز اور رشتہ دار قبلہ اول کی آزادی اور اسلامی مقدسات کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے دنیا سے سرخرو ہوچکے ہیں. فلسطینی عوام کے لیے دنیا اور آخرت دونوں میں خوشخبری ہے.مقبوضہ فلسطین کےشہر ام الفحم میں یہودی آباد کاروں اور صہیونی فوج کے فلسطینی باشندوں پر مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین کے تمام شہری قبلہ اول کے دفاع کی فرنٹ لائن ہیں. ہم یہودیوں کے مظالم کے سامنے ان کی جرات اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطین سے تمام فلسطینی اور عرب باشندوں کو نکال باہر کرنا چاہتا ہے لیکن اس یہ اس کی خام خیالی ہے کہ وہ فلسطینیوں کو وہاں سے نکل جانے پر مجبورکر دے گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan