اسلامی کانفرنس تنظیم کےجنرل سکریٹری نےصیہونی حکومت کےایٹمی گودام کےخطرےکےسلسلےمیں خبردارکرتےہوئے دنیاکو دہری پالیسیاں اختیارکرنےسےروکاہے۔ فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق اسلامی کانفرنس تنظیم کےجنرل سکریٹری اکمل الدین احسان اوغلو نےقاہرہ میں منعقدہ ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدےکی بین الاقوامی کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےعالمی برادری سےمطالبہ کیاکہ وہ صیہونی حکومت کی کسی طرح کی ایٹمی مدد نہ کرےاوراس کی ایٹمی طاقت بڑھنےنہ دے۔ اکمل الدین احسان اوغلو نےایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی جانب اشارہ کرتےہوئے پرامن ایٹمی انرجی کےاستعمال میں امتیازی سلوک سے دور رہنے اور سب کےساتھ تعاون کےلئےمساوی اور منصفانہ طریقہ کار اختیار کرنےکامطالبہ کیا۔