Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“حماس اور فتح کے درمیان مفاہمتی ملاقات میں اسرائیل نے رکاوٹ ڈالی”

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas-azzam-al-ahmad-fatah-central-committee-official

مرکز اطلاعات فلسطین نے خصوصی ذرائع سے انکشاف کیا ہےکہ آج بدھ کو دمشق میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” اور فتح کے درمیان طے شدہ مذاکرات میں تاخیر کا اصل محرک اسرائیل ہے. اسرائیل نے فتح کوخبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مغربی کنارے میں سیکیورٹی کے امور سے متعلق حماس سے کوئی معاہدہ کیا تو اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان جاری سیکیورٹی تعاون ختم ہو جائے گا اور اس کے نہایت منفی اثرات مرتب ہوں گے. ذرائع کے مطابق گذشتہ مہینے کے آخر میں حماس اور فتح کی مرکزی قیادت کے درمیان مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے شام کے صدر مقام دمشق میں مذاکرات ہوئے تھے. سیکیورٹی کے سوا بقیہ تمام امور پر دونوں بڑی جماعتوں نے اتفاق کر لیا تھا. مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی. اس دوران اسرائیلی حکام اور محمود عباس کی انٹیلی حکام کے درمیان مسلسل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا اور اسرائیل نے فتح پر دباٶ ڈالا کہ وہ حماس سے کسی قسم کا سیکیورٹی معاہدہ نہ کرے، کیونکہ اس سے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان جاری سیکیورٹی تعاون تباہ ہو جائے گا. ذرائع کے مطابق حماس اور الفتح کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات غیرمعینہ مدت کے لیے تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں.مفاہمتی مذاکرات میں تاخیر پر کئی قسم کے سوالات منظرعام پر آ رہے ہیں. حماس کے خارجہ تعلقات کےنگران اسامہ حمدان سے جب مذاکرات میں تاخیر کی وجہ معلوم کی گئی تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ چونکہ تاخیر کی ذمہ دار فتح ہے لہذا یہ سوال بھی اسی سے پوچھا جانا چاہیے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan