Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امدادی قافلہ “لائف لائن 5″العریش بندرگاہ کی جانب روانہ

palestine_foundation_pakistan_lifeline-5-aid-convoy-to-the-gaza-strip5

غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے یورپ سےآنے والے امدادی قافلے”لائف لائن 5″ نے طویل انتظار کے بعد شام کی لاذقیہ بندگاہ سے مصر کی آبنائے العریش کی طرف سفرشروع کر دیا ہے. شام سے امدادی قافلہ منگل کی شام مصر کی جانب روانہ ہوا. اس موقع پر ساحل سمندر پر ہزاروں افراد نے قافلے کو الوداع کہا.قافلے کو الوداع کہنے والوں میں فلسطینی اور شام کے شہری بھی شامل تھے. انہوں نے ہاتھوں میں فلسطینی اور شام کے پرچم اٹھا رکھے تھے. اسکے علاوہ بینرز اور کتبے بھی لہرائے گئے تھے جن پر مصر سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ امدادی قافلے کو جلد ازجلد اور بحفاظت اس کی منزل تک پہنچانے میں مدد کرے. قافلے کی روانگی کےوقت اس کے ترجمان زاھربیراوی نے کہا کہ انہوں نے بحری بیڑا یونان سے کرائے پر حاصل کیا ہے،لیکن اب بعض ممالک کی جانب سے قافلے کے مالک کو بلیک میل کیا جا رہا ہے. تاہم ہمارے جہاز کے مالک سے بھی مذاکرات ہوئے ہیں اور ہم نے ان کے تحفظات کا جائزہ لیا ہے. ایک سوال کے جواب میں زاھربیراوی کا کہنا تھا کہ یہ امرکسی سے پوشیدہ نہیں کہ قافلے کی راہ میں اصل رکاوٹ کون ہے اور کون کس کس پر امدادی قافلے کی راہ روکنے کے لیے دباٶ ڈال رہا ہے. ان کا اشارہ اسرائیل کی طرف تھا کیونکہ اسرائیل مسلسل مصر بھی دباٶ ڈالتا رہا ہے کہ وہ غزہ کے لیے آنے والے امدادی قافلوں کے ساتھ سختی کا مظاہرہ کرے تاکہ لوگوں کو مزید امدادی جہاز لانے کی حوصلہ شکنی کی جا سکے. بیراوی کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ جہاز میں اب صرف 30 رضاکار جائیں گے بقیہ شام میں باسل ہوائی اڈے سے العریش پہنچیں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan