فلسطینی مصالحت پر حماس اور فتح کے مابین 20 اکتوبر کو دمشق میں ہونے والی ملاقات کے منسوخ ہونے کے بعد حماس کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے مابین دوبارہ ملاقات پر اتفاق ہے۔ فتح کی جانب سے دمشق جانے سے معذرت کے بعد مذاکرات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ فتح کی جانب سے دمشق جانے سے معذرت کی گئی ہے جس سے فلسطینی مصالحت پر جاری بات چیت کو موخر کرنا پڑا تاہم دونوں جماعتوں کے مابین رابطے جاری رہیں گے اور جلد مذاکرات کے لیے اگلی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فلسطین کی تمام جماعتوں کے مابین اتحاد و اتفاق اور مصالحت کے لیے فتح اور حماس کے مابین ایک ماہ قبل مذاکرات شروع ہوئے تھے۔