Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کرنا اپنے پاٶں پہ کلہاڑا مارنے کے مترادف ہے”

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel-barack-obama-us-president-benjamin-netanyahu-israeli-premier

فلسطین کے مختلف سیاسی اور سماجی راہنماٶں نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کرانے کی مہم اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی طرف سے اس پر آمادگی کےاظہار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے. غزہ میں اسرائیل سے قانون وفاداری سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے کہا ہے اسرائیل کا وجود ہی سرے سے غیر قانونی اور غیرآئینی ہے ، ایسے میں بھلا اسرائیل کو یہودی ریاست کیسے تسلیم کیا جا سکتا ہے.انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کو دفن کرنے کی سازش ہو گی. تقریب سے گفتگو کرتےہوئے حماس کے مرکزی راہنما ڈاکٹر محمود الزھارنے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی ریاست کا کوئی تاریخی وجود ہی سرے سے نہیں. اسرائیل ایک طرف “یہودی ریاست سے وفاداری” جیسے قوانین وضع کر رہا ہے اور دوسری جانب فلسطینیوں سے بھی خود کو یہودی ریاست تسلیم کرانے پر زور دے رہا ہے. اسرائیل کے ان دونوں اقدامات کا واضح مقصد فلسطین کی سرزمین پرصرف یہودیوں کا حق ثابت کرنا اور فلسطینیوں کو اس بنیادی حق سےمحروم کرنا ہے.انہوں نے کہا کہ محمود عباس کی طرف سے اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کرنے کا اشارہ یہ ظاہر کرتا ہےکہ وہ فلسطینیوں کے اصل وطن پر یہودیوں کی مملکت کوخود ہی تسلیم کر کے فلسطینیوں کے حقوق پر کلہاڑا چلا رہےہیں. تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیرانصاف محمد فرج الغول نے کہا کہ عرب ممالک کی لاپرواہی، کمزوری، عالم اسلام کے ذرائع ابلاغ کی عدم توجہی اور فلسطینی اتھارٹی کے نام نہاد امن مذاکرات نے اسرائیل کو یہودی ریاست سے وفاداری جیسے ظالمانہ قوانین وضع کرنے کا موقع فراہم کیا ہے. انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کیا گیا تو یہ فلسطینیوں کے حقوق پرایک بڑا ڈاکہ ہو گا اور اپنے پاٶں پر خود ہی کلہاڑی مارنے کے مترادف ہو گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan