Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی جنرل کا غزہ جنگ میں شکست فاش کا اعتراف

palestine_foundation_pakistan_israeli-soldier2

اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ سطح کے عہدیدارنے اعتراف کیا ہے کہ سنہ 2008ء کے آخرمیں غزہ کیی پٹی پر مسلط کردہ جنگ میں اسرائیل اپنےایک فیصد اہداف بھی حاصل نہیں کر سکا.
صہیونی جنرل کا کہنا ہے کہ دو سال قبل غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں اور اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے خلاف شروع کیا گیا”لیڈکاسٹ”آپریشن مکمل طور پر ناکامی سے دوچار ہوا. جنگ میں حماس کی کمر توڑنے اورغزہ سے اس کا اقتدار ختم کرنا اہم اہداف تھے تاہم اسرائیلی فوج کو اسلحہ بربادی کے سوا اورکچھ حاصل نہ ہو سکا.
مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیلی فوج کے جنوبی ریجن کے چیف کمانڈر جنرل یوعاف گالانٹ نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فوجی افسران کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنگ میں اپنی ناکامی اور مزاحمت کاروں کی کامیابی کا اعتراف کیا.
جنرل گالانٹ کا کہنا تھا کہ “ہمیں خود کو یہ اس فریب میں نہیں رکھنا چاہیے کہ “لیڈ کاسٹ” آپریشن میں ہم نے کوئی کامیابی حاصل کی ہے. جنگ میں نہ تو ہم حماس کی حکومت کوختم کر سکے، نہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے قبضے سے اپنے فوجی گیلادشالیت کو رہا کرایا جا سکا اور نہ مزاحمت کاروں کے راکٹ حملے روک کر اسرائیلی سرحد کومحفوظ بنایا جا سکا.ایسے میں ہم کیسے دعویٰ کر سکتے ہیں کہ جنگ میں ہم کامران ٹھہرے”.
صہیونی فوجی افسرنے مزید کہا کہ غزہ میں حماس کی حکومت کے خاتمے اور گیلاد شالیت کی رہائی سے بڑھ کرغزہ کی سرحد پر راکٹ حملوں کو روکنا تھا، اس مقصد کے لیے حماس کا انفراسٹرکچراور تمام دیگر مزاحمتی تنظیموں کے اسلحے کے ذخیروں کو تباہ کرنا تھا، لیکن فوج اس میں بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan