Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کا عالمی دن 29 نومبر کو منایا جائے گا

کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن 29نومبر کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے کراچی سمیت ملک بھر میں مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی فتح و نصرت کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

اسرائیلی جارحیت کے باعث پیدا ہونیو الا مسئلہ فلسطین برس ہابرس گزر جانے کے بعد بھی حل نہ ہو سکا ہے۔اقوام متحدہ 1947ء سے فلسطین میں امن کیلئے کوشاں ہے لیکن اسرائیلی فوج کے روز بروز بڑھتے مظالم کے باعث فلسطین کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan