Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

مصر میں جیزہ رنگ روڈ پر آتشزدگی، حماس کا متاثرین سے اظہارِ ہمدردی

جیزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے جمہوریہ مصر عربیہ کی قیادت، حکومت اور عوام سے گورنری جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

حماس نے ایک تعزیتی بیان میں مصر اور متاثرہ و زخمی افراد کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی نصیب کرے۔

حماس نے اس حادثے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مصر اور برادر مصری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا اور نیک تمناؤں کے ساتھ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مصر اور اس کے باشندوں کو ہر قسم کے شر و آفت سے محفوظ رکھے اور وہاں امن و استحکام کو دائمی بنائے۔

واضح رہے کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ بدھ 25 نومبر سنہ 2026ء کی شام گورنری جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب پیٹرولیم مصنوعات سے لدی ایک مال بردار گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب موجود دیگر متعدد گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

مصری وزارت صحت کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی ہے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، اور امدادی کارروائیوں و زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے عمل میں 39 ایمبولینسوں نے حصہ لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan