Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

زیر حراست فلسطینیوں سے تفتیش، اسرائیل اور عباس ملیشیا کی مشترکہ کمیٹی قائم

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-israel-coordination3

’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے خصوصی ذرائع نے اریحا کی مرکزی جیل منتقل کیے جانے والے فلسطینیوں قیدیوں سے تفتیش کے لیے عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوجیوں کی مشترکہ کمیٹی کا انکشاف کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے احمد ابوترکی، اشرف عصفور، عثمان قواسمی، علاء جعبری، محمد برکات اکرش، محمد ابوحدید، نضال قواسمہ اور معاذ ابواححیشہ کو اریحا جیل منتقل کر دیا ہے۔ اس سے قبل یہ طے کیا گیا تھا کہ ان زیر حراست افراد کی ان کی اہل خانہ سے ملاقات کروائی جاتے گی، تاہم اچانک وکلاء نے یہ خبر سنائی کہ ان قیدیوں کو اریحا کی جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان افراد کو اریحا منتقل کرنے کی وجہ رام اللہ کی اعلی قیادت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی تعاون ہے۔ اس منتقلی کا مقصد ذرائع ابلاغ کے خبروں سے دور زیر حراست فلسطینیوں سے تفتیش کرنا ہے اس تفتیش کے لیے عباس ملیشیا کے ساتھ اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اغوا کردہ بے گناہ فلسطینیوں سے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے، قابل ذکر امر یہ ہے کہ عباس ملیشیا نے اریحا کی جیل میں ذرائع ابلاغ کی رسائی انتہائی محدود رکھی ہوئی ہے، صحافیوں کو جیل میں تصاویر اتارنے سے بھی روکا جاتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan