Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

بیت المقدس میں فلسطینی مزدوروں پر حملہ، کئی زخمی اور گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع حزما چوکی کے اطراف سے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں متعدد فلسطینی مزدور زخمی ہو گئے جبکہ قابض فورسز نے تقریباً 18 دیگر مزدوروں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ رام اللہ میں اس کی طبی ٹیموں نے دو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جن میں سے ایک قابض افواج کے تشدد کے باعث زخمی ہوا جبکہ دوسرا حزما چوکی کے قریب دیوار سے گرنے کے نتیجے میں چوٹ کھا بیٹھا، ہلال احمر نے نشاندہی کی کہ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو کلپس میں قابض افواج کو مزدوروں کے ایک گروہ کو گرفتار کرتے اور ان میں سے ایک پر تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ اس دوران چوکی کے اطراف میں سخت فوجی اقدامات بدستور جاری رہے۔

دوسری جانب گورنریٹ بیت المقدس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ قصبے حزما کے داخلی راستوں کو مکمل طور پر بند کرنے، وہاں کی دکانیں بند کرانے اور علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے سخت فوجی پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ہی تقریباً 18 مزدوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan