Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

غزہ کے متاثرہ بچوں اور خاندانوں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی غذائی امداد روانہ

قاہرہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ میں جاری انسانی بحران سے متاثرہ فلسطینی خاندانوں اور بچوں کی امداد کے لیے دو ٹرکوں پر مشتمل 50 ہزار 800 ڈبہ بند گوشت رفح سرحدی گزرگاہ کے ذریعے غزہ پہنچا دیا ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے مطابق امدادی سامان بے گھر فلسطینی خاندانوں اور ان بچوں میں تقسیم کیا جائے گا جو جاری انسانی بحران کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ وہ اکتوبر 2023ء سے غزہ میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے بعد الخدمت کی جانب سے بے گھر خاندانوں کو خیمے، ترپالیں اور کمبل بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ موسم سرما کی شدید سردی سے محفوظ رہ سکیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan