غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)خاندانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی پولیس کے افسر اسیر صبری عطوہ عبد العال المعروف ابو ہادی شہید ہو گئے ہیں، جنہیں ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے علاقے مواصی سے مسلح ملیشیاؤں نے اغوا کر کے قابض اسرائیلی افواج کے حوالے کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق صبری عبد العال کو ان ملیشیاؤں نے اغوا کیا اور بعد ازاں قابض فو ج کے سپرد کر دیا جہاں وہ جام شہادت نوش کرنے تک قابض اسرائیل کی قید میں رہے۔
یہ واقعہ حال ہی میں مسلح ملیشیاؤں کی جانب سے شہریوں اور فلسطینی سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے والی اغوا کی کارروائیوں کے تسلسل میں پیش آیا ہے جنہیں اغوا کرنے کے بعد قابض افواج کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔
غزہ میں مزاحمتی سکیورٹی ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایسے مسلح گروہ سرگرم ہیں جو قابض اسرائیل کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور اسے سکیورٹی معلومات فراہم کرتے ہیں اور یہ گروہ نام نہاد زرد لکیر کے مشرق میں واقع علاقوں میں قابض افواج کی فراہم کردہ حفاظت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
