Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار مہم، شہریوں کی گرفتاریاں اور تشدد

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی فجر مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں دھاووں اور چھاپوں کی ایک وسیع مہم شروع کی جس کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں، گھروں اور تجارتی مراکز کی تلاشی لی گئی نیز شہریوں سے میدانی تفتیش کی گئی اور متعدد افراد کو گھنٹوں حراست میں رکھا گیا۔

رام اللہ میں قابض افواج نے شہر کے شمال میں واقع الجلزون کیمپ اور البیرہ شہر پر دھاوے کے دوران تین شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض افواج نے الجلزون کیمپ پر دھاوا بولا اور شہری ساہر دبور کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں اور ان کے بیٹے قاسم کو گرفتار کر لیا جبکہ تلاشی کی کارروائی کے دوران گھر کے سامان میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

فورسز نے البیرہ شہر کے محلہ الشرائط سے 33 سالہ نوجوان ہشام صافی کو بھی ان کے گھر پر چھاپہ مارنے اور تلاشی لینے کے بعد گرفتار کر لیا۔

البیرہ شہر ہی میں قابض افواج نے محلہ البالوع پر دھاوا بولا اور طبی خدمات کے مرکز کے قریب واقع دو بھائیوں علاء اور عمر ابو غوش کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لے لیا اور میدانی تفتیش کا نشانہ بنانے کے بعد رہا کر دیا۔

بیت لحم میں قابض افواج نے علاقے میں فوجی تعیناتی کے درمیان خلائل اللوز اور بیت فالوح دیہات پر دھاوا بولا۔

دوسری جانب طوباس میں قابض افواج نے متعدد فوجی گشتی دستوں کے ہمراہ شہر پر دھاوا بولا، شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور کئی محلوں میں پھیل گئیں۔

نابلس میں قابض افواج نے شہر پر دھاوا بولتے ہوئے یافا روڈ اور عدالت کے اطراف میں متعدد گھروں اور دکانوں کی تلاشی لی نیز فیصل روڈ پر زہریلے آنسو گیس کے گولے برسانے کے بعد علاقے سے پیچھے ہٹ گئیں۔

یہ دھاوے قابض افواج کی جانب سے پیر کی شام شروع کی گئی اس وسیع فوجی مہم کا تسلسل ہیں جس میں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس دوران گرفتاریاں، گھروں پر چھاپے، نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں، سڑکوں کی بندش اور فوجی چوکیاں قائم کرنے کے واقعات پیش آئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan